download 3 15

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے دورہ گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا اور گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں کا اعلان کرنا تھا، وزیراعظم کو گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کا بھی اعلان کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ
مزید پڑھیں:  عمران خان کی عبوری ضمانت میں 24مئی تک توسیع

گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں۔