covid 19 coronavirus photo illustration dark background

کورونابےلگام،ملک میں مزید 114 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب پاکستان میں مزید 114 اموات ہوئیں ہیں اور5 ہزار 50 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے اور 6 لاکھ 31 ہزار 700 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 529، خیبر پختونخوا 2 ہزار 618، اسلام آباد 607، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے