PESHAWAR LOCKDOWN 1 680x453 1

پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات،مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے کچھ علاقوں میں آج مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں آج شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ان میں بلال ٹاؤن، الفلاح ٹاؤن اعجاز آباد، ڈیفنس ٹاؤن، آفیسر گارڈن ٹاؤن میں شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلہ بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت،علی امین کی معافی مانگنےکی شرط عائد

مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے خصوصی کنٹینرز تیار، رکاوٹیں ہٹانے والی مشین ہمراہ ہوگی

خیبر پختونخوامیں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد اور 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ پشاور 26 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مردان 24 فیصد کیسز کے ساتھ دوسرے اور لوئر دیر 23 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔