ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر، پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹوٹل 60 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 38 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیےمختص ہیں،178 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 148 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں 28 وینٹی لیٹرزپرکورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔