news 1617333990 4705

خیبرپختونخوا:کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ،آکسیجن کااستعمال بڑھ گیا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ڈیڑھ ہفتے میں خیبرپختونخوا کے 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال 83 فیصد بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کا یومیہ استعمال 40 ہزار لیٹر سے بڑھ کر 72 ہزار 500 لیٹر تک پہنچ گیا، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آکسیجن کی یومیہ ضرورت میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یومیہ آکسیجن استعمال 6 ہزار لیٹر سے بڑھ کر 7 ہزار 500 لیٹر ہوگیا، مردان میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ 12 دنوں میں آکسیجن کے استعمال میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے، مینا خان

تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں آکسیجن کا استعمال 66 فیصد بڑھ گیا، خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں میں آکسیجن کے استعمال میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔