Untitled 1 417

پشاور:سراج الحق نے کورونا مریضوں کے لئے نئے اسپتال کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک (پشاور):سراج الحق نے کورونا مریضوں کے لئے نئے اسپتال کا افتتاح کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس سے ایل ار ایچ ،کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی پر بوجھ کم ہوجائے گا، چودہ مہینوں میں حکومت نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے، پشاور کے اسپتالوں سے مریضوں کو واپس کیا جا رہا ہے، عالمی جو امداد ملا تھا صرف 13 فیصد مریضوں اور 87 فیصد انتظامات پر خرچ ہوا ہے، اب تک جتنی بھی ویکسین ملی ہے فری ملی ہے، حکومت کا مثال این جی اوز کی ہے اگر کسی نے امداد کیا ٹھیک نہیں تو، حکومت کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے، یہ وقت نہیں کہ وزیر اعظم اور وزرا اپوزیشن پر الزامات لگائے.

مزید پڑھیں:  امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ شروع

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت کی ضرورت ہے، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی ضرورت ہے، سول انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے اسلئے ماسک پہنے کے لئے بھی فوج طلب کی گئی، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کرے، علماء عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کرئے، حکومت ہر وہ اقدامات کرے جو عوام کے حفاظت کے لئے ضروری ہے، لاک ڈاون سے پہلے خوراک اور دیگر ضروریات پوری کرنی چاہیے، حکومت ہر کام میں دیر کر لیتی ہے، الخدمت اسپتال میں اسپشیل کورونا کئیر یونٹ قائم، امیر جماعت السلامی سراج الحق نے کورونا یونٹ کا افتتاح کردیا۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر