1

پشاور:جج قتل کیس،عبدالطیف آفریدی کی درخواست ضمانت میں 10مئی تک توسیع

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور ہائیکورٹ نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں عبدالطیف آفریدی کی درخواست ضمانت میں 10 مئی تک کی توسیع کردی۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس ناصر محفوظ نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں عبداللطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  آئین کی بحالی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

عدالت نے عبدالطیف آفریدی کی ضمانت میں 10مئی تک توسیع کردی ۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

دوران سماعت عدالت میں فریقین کے وکلاء میں تلخ کلامی پر جسٹس ناصر محفوظ نے ریمارکس دئیے کہ تم اگر اس طرح لڑتے رہے تو سخت ریمارکس پر مجبور ہوجاؤں گا۔