پیک کے ذریعے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے،محمود خان

وزیراعلی نےکورونا ایس او پیزکےحوالےسےنیاحکم نامہ جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)عید الفطر پر کورونا وبا کے مزید پھیلاو کا خدشہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو ایس او پیز پرسختی عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان

محمود خان کا کہنا ہے کہ اراکین صوبائی کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور میل جول سےگریز کریں۔عید الفطر کے موقع پر کورونا وبا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان

وزیر اعلی نےعوام الناس کی حفاظت اور اس وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔