vaccination

صوبے میں کورونا بچاؤ ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور) صوبے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ 4 روزمیں تقریباً ایک لاکھ کے قریب شہریوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ صوبے میں اب تک 61 ہزار861 ہیلتھ ورکرزکو پہلی اور38 ہزار 52 کودوسری ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ2 لاکھ 72 ہزار 255 شہری ویکسین کی پہلی اور 73 ہزار 31 دوسری ڈوز لے چکے ہیں۔ ایک ڈوز پر مشتمل کین سائنو ویکسین 7970 بزرگ شہریوں کو دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مختلف علاقوں سے کم عمر بچے غائب ہونے لگے
مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف

واضح رہے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں موبائل ویکسینیشن سروس بھی شروع کر دی گی ہے۔