dbf575bf 5a63 418f 806c 9fc83df9132b

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط

ویب ڈیسک (جدہ)وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچنے تو ان کا جدہ ائیرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گورنر خیبر پختونخوا گورنر سندھ وفد میں شامل ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کی ایم اویوز شامل ہیں۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان توانائی، ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایم اویوز پر دستخط ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سکیورٹی افسر گھر پہنچ گئے

دونوں ممالک کے درمیان جرائم کے تدارک میں تعاون اور سزایافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں بھی شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بھی جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔