download 1 62

پشاور: خیبرپختونخوامیں ہیلتھ ورکرزکے بعد پولیس اہلکار کورونا وائرس کےنشانےپر

ویب ڈیسک(پشاور)پولیس اہلکاروں کی بے احتیاطی، کورونا سے متعدد کئ اہلکار جان کی بازی ہارگئے۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک 15سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں جن میں سے 44 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہزارہ ڈویژن متاثر ہوا جہاں پر 10پولیس اہلکار جاں بحق، جبکہ 434افراد متاثر ہوئےہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

کورونا سے پشاور دوسرا متاثرہ اضلاع میں شامل ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں 13پولیس اہلکار جاں بحق اور 151 متاثر ہوئےہیں جبکہ مردان میں بھی کورونا وائرس سے 10اہلکار جاں بحق اور 151متاثر ہوئےہیں۔

کوہاٹ میں 4اہلکار جان کی بازی ہار گئے اور 172متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار بھی طبی عملے کی طرح ہائی ریسک ہیں لیکن ان کی ویکسینشن نہیں کی جارہی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف

سیکرٹری صحت کے مطابق 40سال سے زائد عمر کے پولیس اہلکاروں کی ویکسیشن دوسرے شہریوں کی طرح کی جارہی ہے کیونکہ محدود وسائل میں پولیس اہلکاروں کے لئے الگ ویکسین کا انتظام ممکن نہیں ہے۔