22222 3

پشاور:کورونا لاک ڈاؤن مسافروں کیلئےسفرکرنا مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک(پشاور) لاک ڈاون کے باعث شہر اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہے8 سے 16 مئی تک لگنے والے لاک ڈاون پر عملدرآمد جاری ہے۔

بازاروں کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام اڈے مکمل طور پر بند ہیں ،حاجی کیمپ اڈہ، لاہور اڈہ، چارسدہ اڈہ اور کوہاٹ اڈے سمیت چھوٹے بڑے پرائیویٹ اڈے،اندرون شہر اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ مکمل بند ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال دحرلے سے جاری

شہر میں بی ار ٹی ٹرانسپورٹ بھی 8 سے 16 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باعث بی آر ٹی میں سفر کرنے والے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب عید پر دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں مسافروں نے پرائیوٹ گاڑیوں میں دوگنے کرائے دیکر واپس جانا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کی اجازت دے۔ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ، ہزاروں لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات ہیں۔