ویب ڈیسک(پشاور)کورونا وبا، خیبرپختونخوا کے 5اضلاع میں کوئی بھی فرد کورونا کے باعث جاں بحق نہیں ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق ٹانک، کولئی پالس، اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور تورغر میں ایک بھی فرد کورونا کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ان 5اضلاع میں اب تک مجموعی طور پر 1ہزار 22 افراد کورونا میں مبتلاہوئے،وبائی صورتحال میں صوبے کے 6اضلاع میں ایک سے 5 تک افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئےہیں جبکہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہزار 876 افراد پشاور میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔