1 506

خیبر پختونخوا میں سیاحت دوبارہ کھلنے کے لئے نئے گائیڈلائنز اور ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک(پشاور):خیبر پختونخوا میں سیاحت دوبارہ کھلنے کے لئے جنرل گائیڈ لائینز اور ایس او پیز جاری۔
ترجمان محکمہ سیاحت کےمطابق محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے سیاحت کے لئے نئے گائیڈلائنز اور ایس او پیز جاری کر دئے، سیاحوں اور ہوٹل عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار۔

ترجمان کے مطابق اگست 2020 (۵ ماہ) لاک ڈاون کے خاتمے پر سیاحت کے شعبہ میں نقصانات کے ازالے کے لئے مراعات دئے گئے،ملک بھر میں سب سے پہلے محکمہ سیاحت نے رجسٹریشن اور سالانہ فیس معاف کرائے، نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائینز کا مقصد "محفوظ سیاحت” کو فروغ دینا ہے۔

کورونا ایس او پیز پر ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ہوٹل عملہ اور ٹور آپریٹرز کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہےکہ ہوٹل، گیسٹ ہاوسز، ریسٹورانٹ عملہ، ٹور آپریٹرز، ٹور گائیڈز کورونا سے بچنے کا ویکسین لگوا چکے ہو۔
ہوٹل، گیسٹ ہاوس اور ریسٹورانٹ میں کورونا ایس او پیز سے متعلق معلومات اور آگاہی نمایاں طور پر آویزاں ہو، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ سیاحوں کی بکنگ اور وزٹ معلومات متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کرینگے، تمام سیاح سفر سے پہلے اطمینان کر لیں کہ وہ صحت مند اور سفر کے لئے جسمانی طور پر فٹ ہو،

مزید پڑھیں:  تربیلا غازی گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، بجلی کی سپلائی معطل

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہرسیاح کورونا منفی سرٹیفیکیٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طور پر سیاحتی مقامات جاتے وقت ہمراہ رکھیں، کورونا ویکسین لگائے بغیر 50سال سے زائد افراد کی بکنگ ہر گز نہ کرائی جائے، 40سال سے زائد عمر کے افراد کے بھی بغیر ویکسین سرٹیفیکیٹ مہیا کرنے پر بکنگ نہ کرائی جائے،ماسک کے بغیر کسی بھی سیاح کو ہوٹل اور گیسٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے، ہر 6سے 8 گھنٹے بعد ہوٹل کے استبالیہ مقام کو ڈس انفکٹ کیا جائے، ہوٹل کے اندرونی لاونج ایریا میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  7ارب ڈالرزکابیل آؤٹ پیکج:آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

ایک فرد کے لئے ایک کمرہ یا دو افراد بمع بچوں صرف ایک کمرہ الاٹ کیا جائے۔
ہوٹل عملے کو ہر وقت ماسک اور دستانے پہننےلازمی قرار۔
ہوٹل باتھ رومز کو روزانہ کی بنیاد پر کلورین ملے پانی سے ڈس انفکٹ کیا جائے۔
ہوٹل اور گیسٹ ہاوس کے ہر کمرے میں سینٹائزر کی موجودگی لازمی قراردیا گیا۔
سڑک کے کنارے آباد ہوٹل اور فوڈ سٹال پر تمام عملہ مساک پہننے اور ہاتھ دھونے کے لئے صاف پانی بمع صابن دستیاب ہو۔
ہوٹل یا گیسٹ ہاوس داخلے کے وقت ٹمپریچر چک کرانا لازمی قرار۔
ہوٹل کیچن کا باقاعدگی کیساتھ سینٹائز کیا جائے۔
ہوٹل اور ریسٹورانٹ کا تمام عملہ کورونا ایس او پیز پر تربیت یافتہ ہو۔
مقامی ضلعی انتظامیہ کو ہر سیاحتی مقام کے انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چک کرنے کی ہدایت۔
سیاحوں کی حفاظت کے لئے ہر انٹری پوائنٹ پر رہنما معلومات پر مبنی کتابچہ دیا جائے۔