Untitled 1 544

پشاور یونیورسٹی نے ایم اے جرنلزم سمیت مختلف شعبہ جات کے سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (پشاور):پشاور یونیورسٹی نے ایم اے جرنلزم سمیت مختلف شعبہ جات کے سالانہ امتحان 2021کے نتائج کا اعلان کردیا، ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن پریوئس میں 57 میں سے 28 طلبہ نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 49 فیصد رہا،کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ فائنل میں 60 میں سے56 طلبہ نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 93 فیصد رہا، ایم اے اردو پریوئس پرائیویٹ میں 1310میں سے صرف 208 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، نتیجہ صرف 17 فیصد رہا ، ایم اے پشتو فائنل ریگولر میں 215میں سے 135نے کامیابی حاصل کی ، نتیجہ 65 فیصد رہا، لائبریری انفارمیشن سائنسز فائنل کا نتیجہ 97 فیصد، جغرافیہ فائنل کا نتیجہ 92 فیصد رہا، پولیٹیکل سائنس ریگولر کا نتیجہ 45 فیصد، میتھس پریوئس کا نتیجہ 42فیصد رہا ، نتائج کل جامعہ پشاور کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  رائٹ سائزنگ، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار