download 1 70

یوسف رضا گیلانی یونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب

ویب ڈیسک(اسلام آباد) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کویونیورسل سروسز فنڈز کرپشن ریفرنس میں طلب کرلیا۔

سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آبادکی احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان کی جانب سے عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی 22 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت 22جون کو یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرے گی،نیب نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان