پب جی گیم کے نقصانات

لاہور ہائیکورٹ: آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ شہری تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک ویڈیو نے لڑکی کی جان لے لی

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سےکئی ہلاکتیں ہوچکیں، لاہور میں ایک لڑکے نے ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا، پب جی کے استعمال سےنوجوان نسل کی ذہنی صحت ،زندگی کو خطرات ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق

درخواست گزارنے کہا کہ پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنےکے لیےکوئی قانون نہیں جب کہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنےکے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیےگئے ہیں لہٰذا عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے پب جی گیم کو دیکھ کر قتل کی واردات کے بعد گیم پر پابندی لگوانے کے لیے وفاقی حکومت سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔