ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی استحکام کیلئے سخت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے آخری قسط ملنے سے ملکی معاشی استحکام کا ہمارا خواب پورا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معاشی استحکام کیلئِے سخت اور مشکل فیصلے کئے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا