مسلم لیگ ق وزیر اعلیٰ پنجاب

مسلم لیگ ق کے رہنما کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا ہماری ترجیح نہیں

اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا ہماری ترجیح نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ق کے رہنما کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانا ہماری ترجیح نہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا ضم اضلاع کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے فیصلہ

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات

مریم نواز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مدعے پر بات چیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن پر اتفاق کرنا آسان نہیں ہے۔