پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ

حکومت کا پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے معاملے پر وفاق اورپنجاب نے مشترکہ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کرنے اور پُرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، کمیٹی میں وفاقی وزارت داخلہ، صوبائی وزارت داخلہ کے حکام شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری زرداری کو دی ہے، شیخ رشید

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے روٹ، راستوں میں پڑاو کے مقامات پر سیکورٹی سخت ہو گی، امن وامان کے قیام کے لئے ضروری اقدامات انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی اور پرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز

پنجاب حکومت کو لانگ مارچ کی متوقع تعداد کے بارے میں رپورٹس پیش کر دی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ چھ سے دس ہزار کے قریب افراد لانگ مارچ میں شامل ہوسکتےہیں۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ کو سیاسی طورپر پرامن انداز سے ہینڈل کیاجائے گا، پرامن لانگ مارچ کے حوالےسے کسی قسم کاانتظامی ہتھکنڈا استمعال نہیں کیاجائے گا۔