بغیر محرم عمرہ کرنے کی اجازت

سعودی حکومت کی خواتین کو بغیر محرم عمرہ کرنے کی اجازت

سعودی عرب میں حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغیر محرم عمرہ کرنے والی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے درجنوں بھیڑ بکریوں کو مار ڈلا

یہ بھی پڑھیں: گناہوں میں مبتلا شخص کے ساتھ تعلق کا حکم

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سعودیہ کے وہ شہری جو گزشتہ 5 سالوں سے حج نہیں کرسکے ہیں اس سال وہ حج کی رجسٹریشن کرواسکیں گے، جبکہ ایسی خواتین کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ایک ڈوز لگوائی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے اس سے قبل خواتین کو ڈرائیونگ اور بغیر محرم کے بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔