ثمر ہارون بلور نے ووٹ پول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی، الیکشن کمیشن کا نوٹس

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے ووٹ پول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کردی.

تیمور سلیم جھگڑا نے ٹویٹ پرالیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن بتا سکتا ہے یہ فعل کتنا قانون کے مطابق ہے.

مزید پڑھیں:  مناسک حج ، لاکھوں حجاج نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے اے این پی کی راہنما اور ممبر صوبائ اسمبلی خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کی سوشل میڈیا پر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنیکا کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ الیکشن قوانین بابت رازداری خفیہ رائے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی گئ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، فنڈ ریلیز کر دیا گیا