شیخ رشید پر مقدمہ درج

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ درج

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیخ رشید کےخلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں تھانہ مری میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شیخ رشید کے دو ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں کارِسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے اپنے دو مسلح ملازمین کے ہمراہ گرفتاری کے موقع پر مزاحمت کی۔ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزحمت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اور مسلح افراد کے پاس تین عدد گنز تھیں شیخ رشید سمیت تین افراد حملہ آور ہوئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔ شیخ رشید اور مسلح افراد کی مزاحمت سے پولیس اہلکار کی شرٹ پھت گئی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :پٹرول پمپ میں آگ گئی،آئل ٹینکرز سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان

واضح رہے کہ شیخ رشید سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔