آئی ایم ایف پاکستان اقدامات

آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کے چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے شرائط کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف چیف نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان نے قرض پروگرام بحالی کی کوششیں کی ہیں، اسلام آباد نے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات میں بجٹ کا پاس ہونا بھی شامل ہے، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے پالیسی ریٹ سخت کیا گیا ہے۔
ناتھن پورٹر نے مزید کہا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کیلیے اقدامات کئے گئے جبکہ ترقیاتی اور سماجی شعبے کیلئے فنڈز بڑھائے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ فارن ایکسچینج کی بہتر کارکردگی اور ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ جلد معاہدے پر پہنچنے اور مالی امداد فراہم کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ ناتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کی جلد بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان