روسی صدر پیوتن نے قرآن پاک سینے سے لگا لیا

ویب ڈیسک:سویڈن میں حکومت کی اجازت پرعیدالاضحی کے دن قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن داغستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران قرآن پاک سینے سے لگائے رکھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پیوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بے حرمتی جرم ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن