باپردہ خواتین کا روپ دھار لیا

بنوں، پیشہ ور بھکارنوں نے باپردہ خواتین کا روپ دھار لیا

ویب ڈیسک: پیشہ ور گدا گر خواتین نے بھیک مانگنے کیلئے باپردہ خواتین کا روپ دھار لیا، بنوں میں گزشتہ ایک عرصہ سے گداگروں کی بھرمار ہے، بنوں سٹی اور آس پاس کے علاقوں میں مختلف طریقے اپنا کر غیر مقامی گداگر خواتین شہریوں سے بھیک مانگ رہی ہیں، سٹی میں توجہ طلب مقامات پر جانا ہو یا تجارتی مقامات اور یا مشہور دکان جہاں شہریوں کا ہجوم ہو تو وہاں پیشہ ور گداگر خواتین بھی گاہک کی طرح کھڑی رہتی ہیں اور ان سے سامنا کرنا پڑتا ہے جو پیسے دیئے بغیر نہیں چھوڑتیں۔
اس سے پہلے یہی غیر مقامی پیشہ ور گداگر خواتین بازاروں میں بے پردہ گھومتی رہتی تھی جس سے شہری کافی تنگ آ گئے تھے، بنوں کے مختلف علاقوں سے وقتاً فوقتاً بچوں کے اغواء میں بھی یہی پیشہ ور گداگر ملوث رہی ہیں جس کے خلاف باقاعدہ مہم بھی چلائی گئی تھی۔ جب شہریوں کی نفرت انتہاء کو پہنچی تو پیشہ ور گداگر خواتین نے برقعے پہن کر طریقہ واردات تبدیل کر دیا اور یوں مستحق اور پیشہ ور گداگروں میں فرق کرنا مشکل ہو گیا، جس کے تدارک کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیتیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: لاہور جلسے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور کارکنوں کی تیاریاں جاری