پشاور’ آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونی کا امکان

ویب ڈیسک:گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث صوبے کے میدانی علاقوں بشمول پشاور میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے آج جمعرات کے روزسے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو 17جولائی تک وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
شدید بارشوں کے باعث پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، اور چارسدہ کے زیر آب آنے کے خطرات کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا گیاہے جس پر پانچوں اضلاع کے بعض علاقوں میں نکاس آب کے نالوں کی صفائی کیساتھ ساتھ جزوی سیلاب کے خطرات کے باعث دوسرے حفاظتی اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ روز پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے دوپہر کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث بازار سنسان ہوکر رہ گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد اور لوگوں کی آمدروفت کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ