نیب شہباز شریف

نیب نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی منجمد جائیدادیں ریلیز کردیں

ویب ڈیسک: نیب کورٹ سے ریلیف کے بعد شریف فیملی کی پراپرٹیز بھی ریلیز کر دی گئیں۔ نیب عدالت میں کیس زیر سماعت ہونے کے سبب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز کو فریز کیا گیا تھا، نیب آفس نے شہباز شریف فیملی کی پراپرٹیز ڈی فریز کرنے کے لئے ایل ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور دیگر کی پراپرٹیز کو ڈی فریز کر دیا گیا، شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی پراپرٹیز کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا، نصرت شہباز کے نام پر ماڈل ٹان ایچ بلاک کی پراپرٹی نمبر 96 اور 87 کو ڈی فریز کر دیا گیا۔
حمزہ شہباز کے ملکیتی جوہر ٹان کے بلاک میں پلاٹ نمبر 61 اے، 62، 63، 64، 65، 68، 69، 70 اور 71 کو ڈی فریز کر دیا گیا، حمزہ شہباز کے ملکیتی جوڈیشل کالونی فیز ون میں پلاٹ نمبر 48، 49، 50 اور 51 کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا۔ سید محمد طاہر نقوی کی غوث الاعظم کالونی گلبرگ ٹو میں پراپرٹی نمبر 114 اے کو بھی ڈی فریز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسہ کیلئے وزراء و ممبران کو ہزاروں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت