تربیلا ڈیم بھر گیا

تربیلا ڈیم بھر گیا، منگلا بھی 18 اگست تک بھر جائے گا

ویب ڈیسک: تربیلا ڈیم پانی سے بھر گیا، ڈیم میں پانی کا لیول 1550 فٹ تک پہنچ گیا جس سے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 4 فٹ رہ گئی، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1238 فٹ ہے، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی سطح 1242 فٹ جبکہ پانی کا ذخیرہ 70 لاکھ ایکڑ فٹ ہے، 18 اگست تک منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر جانے کا امکان ہے۔ دونوں ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 28 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے