افغان پاسپورٹ پرموبائل سم جاری کرنے والے5ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:افغان پاسپورٹ پر غیر قانونی طور پر موبائل سم جاری کرنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے نے غیر قانونی سم فروخت کرنے کے الزام پر کوہاٹ روڈ پر واقع موبائل کمپنی کی فرنچائز پرکارروائی کی اورسکین شدہ پاسپورٹ ڈیٹا پرمشتمل پانچ لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فون قبضے میں لے لئے اور افغان پاسپورٹ پر سم جاری کرنے میں ملوث 5ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فرنچائز میں غیر قانونی طور پر فعال سم افغان شہریوں کو تین ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھیں ۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں پولیو کیس، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل