ایک لاکھ 29ہزار غیر قانونی افغانی لوٹ گئے، 52ہزارکی میپنگ

ویب ڈیسک:غیر قانونی طور پر مقیم ایک لاکھ 29ہزار سے زائد افغان اپنے وطن لوٹ گئے، طور خم کے راستے وطن جانیوالے زیادہ تر افغان خیبر پختونخوا میں مقیم تھے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 29ہزار218 افغان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق افغانستان جانے والے افراد میں ایک لاکھ 28 ہزار 629 طور خم جبکہ 589 افراد براستہ انگور اڈا افغانستان واپس گئے۔محکمہ داخلہ کے مطابق واپس جانے والے 7 ہزار ایک سو 95 خاندانوں میں مرد، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے جبکہ انگور اڈا سے واپس جانے والوں میں 133 مرد 148خواتین اور 317بچے شامل ہیں۔
طور خم کے راستے جانے والوں میں 34 ہزار 639 مرد، 25 ہزار 710 خواتین اور 68 ہزار 280 بجے شامل ہیں۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو دی جانیوالی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد اب دستاویزات مکمل نہ ہونے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، 52 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکیوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔خیبرپختونخوا سے بے دخل کئے جانیوالے غیر قانونی شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں نادرا رجسٹریشن اور چیکنگ کے عمل سے گزار کر ایف آئی اے ایگزٹ اسٹیمپ کے بعد افغانستان بھیج دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمن