انوار الحق کاکڑ4کروڑ82لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں

ویب ڈیسک:نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور مختلف وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں ۔ دستاویز کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمی 80 لاکھ روپے مالیت کی ہے۔ انوار الحق کاکڑ کے پاکستان چاغی مائننگ لمیٹڈ میں 50 ہزار روپے کے شیئرز ہیں، نگراں وزیرِ اعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔
گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اخترکراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے کے گھر کی مالک ہیں۔ انہوں نے کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے۔ دستاویز کے مطابق نگراں وزیرخزانہ نے اراضی کو والد سے گفٹ ملنا ظاہر کیا ہے، انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، ان کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔ شمشاد اختر نے نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ کئے ہیں، انہوں نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کئے ہیں
شمشاد اختر نے ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کئے ہیں۔ نگراں وزیرِ خزانہ کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا ہے، ان کے پاس کیش میں 19 لاکھ 46 ہزار روپے ہیں، شمشاد اختر کے پاس بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے ہیں، انہوں نے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، ان کی بیوی کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31 لاکھ روپے مالیت کے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات کے ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار کے شئیرز ہیں، مرتضیٰ سولنگی ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔ نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے 4 تولے سونے کی قیمت70 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کی بیوی کے پاس18 لاکھ روپے کیش ہے، مرتضیٰ سولنگی نے 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کے پاس بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس1 لاکھ 57 ہزار روپے ہیں جبکہ انہوں نے گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ