خیبرپختونخواسے 2لاکھ 32ہزارغیرقانونی افغان واپس چلے گئے

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے محکمہ داخلہ سے جاری اعداد وشمارکے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 562 غیر قانونی افراد وطن واپس لوٹ چکے ہیں طورخم کے راستے 2 لاکھ 28 ہزار 785 افراد،انگور اڈہ بارڈر سے 3 ہزار 358 جبکہ خرلاچی بارڈر سے 419 افراد سے واپس جا چکے ہیں
محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک 21 ہزار 2 خاندان جن میں 64 ہزار 572مرد،50 ہزار 720 خواتین اور 1 لاکھ 13 ہزار 492 بچے شامل ہیں جو افغانستان لوٹ چکے ہیں گزشتہ روز 2 ہزار 290 افراد جس میں 627 خاندان شامل تھے طورخم بارڈر کے راستے سرحد پار جا چکے ہیں جس میں آٹھ سو مرد،756 خواتین اور 1 ہزار 409 بچے شامل تھے،محکمہ داخلہ کے مطابق 25 مزید غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو جلاوطن کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف