افغان شہری ہونے کاشبہ،سرکاری ملازمین کی چھان بین

ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کے شبہ میں سرکاری ملازمین کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیئے ہیں ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں مشتبہ افغان مہاجرین سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے پشاور کے ایک پرائمری سکول میں تعینات چوکیدار کے بارے میں ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے ۔مذکورہ چوکیدار کے والدین ، بھائی ، افغانستان کے صوبے کنڑ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ مذکورہ چوکیدار سرکاری پرائمری سکول میں ملازم ہے محکمہ بلدیات کے ملازم کا ایک بھائی افغانستان پاسپورٹ پربیرون ملک پناہ لے چکا ہے جبکہ بھائی محکمہ بلدیات میں ملازم ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن سرکاری ملازمین پر افغان مہاجرین پر شک ہے کے حوالے سے تحقیقات کے لئے طلب کر لیا گیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے لئے علیحدہ علیحدہ طور پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو ان سے تحقیقات کر کے ان کی رپورٹ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو فر اہم کریگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات ثابت ہونے پر ان سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف