غیرقانونی افغانوں کی تلاش،مدارس کے طلبہ کی تفصیل طلب

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع کے مدارس میں زیر تعلیم افغان باشندوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہے جبکہ افغان باشندوں کی پکڑ دھکڑ کے لئے آپریشن پشاور سمیت صوبے بھر میں بدستور جاری ہے پشاور کے مختلف منڈیو ں اور بازاروں میں کام کرنے والے مزدوروں ، سبزی فروشوں ، ریڑھی بانوں ، دکانداروںکو گرفتار کیا جارہا ہے غیرر جسٹرڈ افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈائون میں اب تک ایک ہزار سے زائد افغان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ غیر رجسٹرڈ افغان کے خلاف آپریشن کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر ہوٹلز اورریسٹورانٹس میں کام کرنے والے افغان کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔ بس اڈوں میں موجودہ غیر ر جسٹرڈ افغان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
سرکاری ہسپتالوں اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں غیررجسٹرڈ افغان باشندوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی پالیسی جاری کی گئی ہے ۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے علاج معالجے کے حوالے سے پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کو بھی پالیسی جاری کی گئی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی