پشاورمیں شدید آلودگی،فضاء میں سموگ کی دبیز چادر

ویب ڈیسک:پشاورمیں آلودگی کی وجہ سے فضاء نے سموگ کی چادر اوڑھ لی ہے گزشتہ روز بھی فضا ابر الود رہی جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں بشمول موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور صبح سے شام تک حد نگاہ کم رہی واضح رہے کہ خشک موسم کی وجہ سے گذشتہ کئی روز سے صبح اور شام کے اوقات میں مختلف مقامات پر سموگ کے باعث ٹریفک کے مسائل کاسامناہے فضائی آلودگی کا تناسب جمعرات کے روز شام کے پانچ بجے 221پروٹیکولیٹ میٹر زکے ساتھ رہاجس سے بچائوکیلئے سرکاری سطح پر کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں پنجاب میں سموگ کے باعث سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ہفتے میں دو روز کیلئے مکمل چھٹی ہوتی ہے تاہم پشاور میں سموگ کے حوالے سے کوئی انتظامات تجویز نہیں کئے گئے ہیں دوسری جانب پشاور میں سموگ کی شرح خطرناک حد تک بڑھنے کے باوجود شہریوں میں ماسک کا استعمال نہ ہونے کے بر ابر ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں نہ ہونے تک یہ سلسلہ برقرار رہے گا اور دھند چھائی رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی