سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں 600پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئی ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان منگل کے روز بھی جاری رہا اور اب تک انڈیکس میں چھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر کے 60400 کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں دس منٹ کے دوران چھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تیزی کا رجحان جاری ہے اور ڈیڑھ ماہ میں انڈیکس میں دس ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس اکتوبر کے وسط میں 50 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا جو ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تیزی کی وجہ پاکستان کے معاشی فرنٹ پر کچھ مثبت پیش رفت رہی جس میں پاکستان سے آئی ایم ایف کے کامیاب مذاکرات رہے
جس کے بعد دسمبر میں پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر کی قسط وصول ہو گی۔ ان مفاہمتی یاداشتوں کے تحت متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافے سے ملک کے بیرونی فنانسنگ کے شعبے میں بہتری کا سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی