پشاورکے باسیوں کو ہڈیوں کا مضر صحت قیمہ کھلائے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے ہڈیوں سے تیار شدہ 16 سو کلو قیمہ برآمد کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد قیمے کو مضرصحت قرار دیا گیا، محکمہ خوراک کے اعلی حکام کے مطابق ملزم مضرصحت قیمہ لاہور سے پشاورمنتقل کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے لاہور سے مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو پشاور منتقلی کی اطلاع پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ کمال احمد اور فوڈ انسپکٹر شاہ فہد نے پک اپ مالک کو دھرلیا جس کے قبضے سے 16 سو کلو مضر صحت قیمہ قبضے میں لے کر ملزم کو جیل بھیج دیا۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری قیمہ شادی ہالز اور تکہ فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضر صحت اشیائے خورد ونوش کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ