سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ‘ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا ۔
شہباز شریف اور آئی پی پی سربراہ جہانگیر کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی ‘اس موقع پر ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق جبکہ آئی پی پی کے سینئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ‘سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف