پشاوری گڑ مہنگی، 170 روپے فی کلو قیمت ہو گئی، عوام پریشان

ویب ڈیسک: پشاوری گڑ مہنگی، قیمت میں ہوشربا اضافہ، موجودہ قیمت 125 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق چینی مہنگی ہونے کےبعد عوام گڑ استعمال کرنے لگے تھے اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ کر کے اسے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گڑ کی قیمت 45 روپے بڑھنے سے بوری کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اس کے ساتھ ہی وہ لوگ اس اقدام سے شدید متاثر ہوں گے جو چینی مہنگی ہونے کے بعد گڑ استعمال کرنے لگے تھے۔
پشاوری گڑ کی قیمت 125 سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور 50 کلو کی بوری کی قیمت اب 8 ہزار2 سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہےکہ گڑ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ موجودہ مہنگائی اور بڑھتی ڈیمانڈ ہے۔ اس لئے ملکی منڈیوں کی طرح یہاں بھی قیمت بڑھائی گئی ہے۔
پشاوری گڑ مہنگی ہونے سے عوام کے علاوہ ڈیلرز بھی متاثر ہونگے اور اس کے گڑ کے کاروبار سے جڑے لوگ بھی شدید متاثر ہوں گے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت،علی امین کی معافی مانگنےکی شرط عائد