پولیس وین کے قریب دھماکہ

لکی مروت:پولیس وین کے قریب دھماکہ‘اہلکار محفوظ رہے

ویب ڈیسک :لکی مروت کے علاقے سرائے گمبیلا میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ‘ اہلکار محفوظ رہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت پوا جب تھانہ گمبیلا کی پولیس وین معمول کی گشت پر تھی‘بارودی مواد کوٹ کشمیر سڑک پر پل کے نیچے نصب تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے 15 سال پہلے پیجرز اڑانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف