افغان ناظم الامور

ڈی آئی خان حملہ‘افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں دہشت حملے کے بعد وزارت خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
دہشت حملے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی اور ٹی ٹی پی کی قیادت کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہشت گردانہ حملے کی ذمےداری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے افغان ناظم الامور سے دہشت گردانہ حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سے کہا گیا کہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے، اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں میں تاخیر سے کنفیوژن بڑھتا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر