سب سے بڑی عدالت

8 فروری کو سب سے بڑی عدالت بنے گی، نواز شریف

ویب ڈیسک: پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو سب سے بڑی عدالت بنے گی، عوامی جے آئی ٹی بنے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈالر کو چار سال باندھ کر رکھا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، کیا ججز کبھی سسلین مافیا، گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، میری دشمنی میں کئے گئے اقدام نے عوام کو نقصان پہنچایا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ جعلی مقدمات کا کھوکھلا پن آپ سب کو معلوم ہوگیا ہوگا، جب پاناما میں کچھ نہ ملا تو اقامہ نکال لیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا گیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتا، انتقام سے غرض نہیں ہے لیکن میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا حساب ہونا چاہئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو میرے بے قصور ہونے کا یقین تھا، ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بنا، جو دکھ ملے کیا ان کا کوئی مداوا ہے؟ انتقام لینا نہیں چاہتا لیکن احتساب ہونا چاہئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے مجھے جھوٹے مقدمات سے بری فرمایا ہے، دنیا بھی کہہ رہی ہے کہ سازش کے تحت مقدمات بنائے گئے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے جلسہ میں 9مئی کے 12ملزمان گرفتار