news 1586283621 2710

ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون، کورونا وائرس ملکر کام کرنے کا عزم

ویب رپورٹ: پاکستان اور ترکی نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے اس عالمی وباء کے خلاف دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان کو کی گئی ایک ٹیلی فون کال کے دوران طے پایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قیمتی طبی ساز و سامان فراہم کرنے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جس سے دونوں ملکوں کی طرف سے ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنے کیلئے ان کے تاریخی روابط کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

انہوں نے صدر اردوان کو مقبوضہ کشمیرکی انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بتایا جو دوہرے لاک ڈاؤن اور فوجی کارروائیوں میں اضافے کی وجہ سے مزید ابتر ہو گئی ہے۔

عمران خان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے بھارتی اقدامات کے بارے میں پاکستان کے تحفظات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔بھارت نے اقدامات ایک ایسے وقت میں کئے ہیں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

صدر اردوان نے کراچی میں طیارے کے حادثے کے افسوسناک واقعے پر تعزیت کی اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کیلئے ترک قوم کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔