ملکی زرمبادلہ کی پوزیشن مستحکم، 78اعشاریہ 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: سال رواں کے آخری ہفتے میں سٹیٹ بینک نے ایک اور خوشخبری سنا دی۔ ذرائع کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو سال کے آخری ہفتے میں 78اعشاریہ 7 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
سٹیٹ بینک کا اپنی جاری رپورٹ میں کہنا ہے کہ حالیہ اضافے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر تک 12اعشاریہ 85 ارب ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 85اعشاریہ 23 کروڑ ڈالر اضافے سے 7اعشاریہ 75 ارب ڈالر رہے۔
مالیاتی ماہرین ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں‌اس اضافے کو پلس پوائنٹ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں سال کے آخری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کے اثرات اگلے سال پر پڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں