پاکستانی ٹیم کی فلاپ پرفارمنس، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کینگروز کے نام

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کینگروز کے نام رہا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے ملبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا اور اپنی جارحانہ کارکردگی کی بدولت باکسنگ ڈے ٹیسٹ اپنے نام کر لیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ساتھ ہی کینگروز نے سیریز بھی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
میچ پوائنٹس کے مطابق ملبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں عین آخری ملحات میں ہمت ہار جانے کی بدولت گرین شرٹس کو میچ میں 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے اوپن کیا، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق ہمیشہ کی طرح ناکام ثابت ہوئے۔
بعدازاں قومی کپتان شان مسعود نے جارحانہ انداز اپنایا مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ 71 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ بابر اعظم بھی صرف 41 رنز ہی بنا سکے۔
ان کے علاوہ سعود شکیل 24 رنز، رضوان 35 رنز جبکہ عامر جمال کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز سب سے کامیاب بولر رہے ، انہوں نے 5 وکٹیں لیں۔ مچل سٹارک نے 4 شکار کئَے جبکہ واحد وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی