فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

ویب ڈیسک: فٹ بال دنیا کے نامور برازیلین کھلاڑی پیلے کا شمار ان چند چوٹی کے فٹبالرز میں ہوتا ہے جنہیں صرف ریکارڈ ہی نہیں گراونڈ سے جڑے دیگر امور کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین بار ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے سپر سٹار برازیل کے عظیم کھلاڑی پیلے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا۔ انہوں نے 22 برس تک فٹبال کے میدان میں اپنا لوہا منوایا۔ ان کی ریٹائرمنٹ تک پرفارمنس اس قدر شاندار تھی کہ ان کا ثانہ فٹبال کھیل میں نہیں تھا۔
انہوں نے 15 سال کی عمر میں کلب فٹبال سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنے کھیل سے دنیا کو حیران کر دیا۔ پیلے دنیا کی تاریخ کے واحد فٹبالر ہیں جنہوں نے برازیل کی جانب سے بطور کھلاڑی 1958ء، 1962ء اور 1970ء کے 3 ورلڈ کپ جیتے، سال2000ء میں پیلے کو صدی کے بہترین ایتھلیٹ کے ایوراڈ سے بھی نوازا گیا۔
برازیلین سٹار نے اپنے 22 سالہ کیریئر کے دوران برازیل کی جانب سے 92 میچز کھیلے اور 77 گول کیے۔
یاد رہے کہ پیلے 29 دسمبر 2022ء کو 82 سال کی عمر میں آنتوں کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
عظیم کھلاڑی پیلے کی یادگار کے طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ان کے مجسمے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  الیکٹرک کاریں بھی ٹائم بم بن سکتی ہیں، وارننگ جاری