امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک ایکسچینج میں تیزی

ویب ڈیسک: امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سال 2023 کے آخری کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ اس کمی کے ساتھ ملکی کرنسی روپے کی پوزیشن مستحکم ہونے لگی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈکیس 255 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 307 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ملکی مالیاتی ماہرین کے مطابق سال کے آخری ہفتے میں سٹاک ایکسچینج میں تیزی بہترین ہے اس سے نہ صفر ملکی کرنسی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ اس سے انڈیکس پر بھی دیرپا اثرات پڑیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ روپے کی پوزیشن مستحکم ہونےلگی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع ، امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ