فیصلہ محفوظ

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک :میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
این اے89 میانوالی پر عمران خان کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلا آر او کے سامنے پیش ہوئے‘بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں‘آر او و نے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل سنایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شروع ، امتحانی مراکز کے گردو نواح میں دفعہ 144نافذ