2افراد جاں بحق

دیربالا :گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق‘4زخمی

ویب ڈیسک :دیر بالا میں فور ویل ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 5 افرادجاں بحق اور 4شدید زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ دیر بالا کے نواحی علاقے سلام کوٹ میں پیش آیا جہاں جہاں ڈرائیور برہان الدین سے گاڑی بے قابو ہوئی اور گڑھے میں جاگری‘گاڑی میں موجود 5افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد میں بی بی زوجہ ولی خان، احسان اللہ ولد انور علی، جبران اللہ ولد اسلام، زوجہ معراج، ڈرائیور برہان الدین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں رحیم شاد، جلیل ولد ولی خان، باچا غنی ولد رحمت غنی سکنہ گنوڑی، اظہار اللہ ولد سراج الدین سکنہ اسلام کوٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت